سورة الطور - آیت 5
وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اونچی چھت کی (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس سے مراد آسمان ہے جو ہمیں اپنے سروں پر قبہ کی طرح چھایا ہوا نظر آتا ہے۔ قرآن نے سورہ الانبیا (۳۲) میں ارشاد فرمایا: ﴿وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا﴾ اسے محفوظ چھت کہا ہے۔ نیز اس سے پورے کا پورا عالم بالا بھی مراد لیا جا سکتا ہے۔