سورة الطور - آیت 1
َالطُّورِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
قسم ہے طور کی (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کوہ طور کی قسم۔ طور وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ سے ہمکلام ہوئے، اسے طور سینا بھی کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اسی شرف کی بنا پر اس کی قسم کھائی ہے۔