سورة الذاريات - آیت 46

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہوچکا تھا) وہ بھی بڑے نافرمان تھے۔ (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم نوح، عاد، فرعون اور ثمود سے بہت پہلے گزری ہے۔ اس نے بھی اطاعت الٰہی کی بجائے بغاوت کا راستہ اختیار کیا تھا بالاخر اسے طوفان میں ڈبو دیا گیا۔