سورة الذاريات - آیت 42
مَا تَذَرُ مِن شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ جس چیز پر گرتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح (چورا چورا) کردیتی تھی۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری مدد باد صبا کے ذریعے سے کی گئی اور قوم عاد باد دبور کے ذریعے سے ہلاک کی گئی تھی۔ (بخاری: ۱۰۳۵، مسلم: ۹۰۰)