سورة الذاريات - آیت 15

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک تقوٰی والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہونگے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حسن کارکردگی کے انعامات: پرہیز گار و نیکو کار، خداترس لوگ قیامت کے دن جنتوں میں اور نہروں میں ہوں گے۔ متقی لوگ جنت میں خدا کی دی ہوئی نعمتیں حاصل کر رہے ہوں گے۔ اور یہ ان کے ان نیک اعمال کا بدلہ ہو گا جو وہ دنیا میں بجا لاتے رہے۔