سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے (١) جو پھیر دیا گیا ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے سے یا حق سے یا توحید اور آخرت یا مذکورہ اختلاف سے وہ شخص پھیر دیا گیا۔ جسے اللہ نے اپنی توفیق سے پھیر دیا۔ دوسرا مطلب یہ ہے کہ یہ حالت اسی کی ہوتی ہے جو خود گمراہ ہو وہ اپنے ایسے باطل اقوال کی وجہ سے بہک اور بھٹک جاتا ہے۔