سورة الذاريات - آیت 4

فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر کام کو تقسیم کرنے والیاں (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو کاموں کو تقسیم کر لیتے ہیں کوئی رحمت کا فرشتہ ہے تو کوئی عذاب کا۔ کوئی پانی کا ہے تو کوئی سختی (قحط سالی) کا۔ کوئی ہواؤں کا فرشتہ ہے۔ تو کوئی موت اور حوادث کا۔ بعض نے ان سب سے صرف ہوائیں مراد لی ہیں۔