سورة آل عمران - آیت 177

إِنَّ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْإِيمَانِ لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کفر کو ایمان کے بدلے خریدنے والے ہرگز ہرگز اللہ تعالیٰ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے اور ان ہی کے لئے سخت المناک عذاب ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جن لوگوں نے ایمان بیچ کر کفر خریدلیا۔ اللہ کا اس سے کچھ نقصان نہیں ہے۔ بلکہ ان ہی کے لیے دردناک عذاب ہے جن لوگوں کے لیے دنیا بڑی سعادت و خوش بختی ہے اور مال ہی سب کچھ ہے وہ دنیا پر ایمان لے آتا ہے اور کفر خریدلیتا ہے۔ سب کچھ دنیا پر لگادیا آخرت کے لیے کچھ نہیں لگایا۔ اور جن لوگوں کے لیے آخرت کی جوابدہی بڑی ہوجائے تو مسلمان پھر کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔