سورة ق - آیت 18

مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(انسان) منہ سے کوئی لفظ نکال نہیں پاتا مگر اس کے پاس نگہبان تیار ہے (١

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی دو فرشتے جو دائیں اور بائیں بیٹھے ہیں وہ تمہارے اعمال لکھ رہے ہیں۔ انسان کا کوئی قول، کوئی فعل، کوئی اشارہ، کوئی حرکت ایسی نہیں ہوتی جسے ریکارڈ کرنے والا فرشتہ ہر وقت اس کے پاس موجود نہ رہتا ہو۔ جیسا کہ سورہ انفطار (۱۰) میں ہے کہ: ﴿وَ اِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ﴾ ’’تم پر محافظ ہیں بزرگ فرشتے جو تمہارے ہر فعل سے باخبر ہیں اور لکھنے والے ہیں۔‘‘