سورة الحجرات - آیت 10
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(یاد رکھو) سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں ملاپ کرا دیا کرو (١) اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے (٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب تم صلح کرانے لگو تو اس بات کو ملحوظ رکھو کہ تم دو بھائیوں میں صلح کرا رہے ہو۔ لہٰذا پورے عدل و انصاف کو ملحوظ رکھ کر اور اللہ سے ڈرتے ہوئے یہ کام سر انجام دو۔ کہ نہ کسی فریق سے زیادتی ہو نہ کسی کی حق تلفی ہو۔ اگر تم ان کے درمیان عدل و انصاف سے صلح کرا دو گے تو اللہ تعالیٰ یقیناً تم پر مہربانی فرمائے گا کہ اللہ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ اور وہ انصاف کرنے والوں کو بہترین جزا دے گا۔