سورة الفتح - آیت 22

وَلَوْ قَاتَلَكُمُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوَلَّوُا الْأَدْبَارَ ثُمَّ لَا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اگر تم سے کافروں سے جنگ کرتے تو یقیناً پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھر نہ تو کوئی کارساز پاتے نہ مددگار (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ حدیبیہ کی متوقع جنگ کے بارے میں کہا جا رہا ہے۔ کہ اگر یہ قریش مکہ صلح نہ کرتے بلکہ جنگ کا راستہ اختیار کرتے تو یہ پیٹھ پھیر کر بھاگ کھڑے ہوتے کوئی ان کا مدد گار نہ ہوتا۔ مطلب یہ کہ ہم تمہاری وہاں مدد کرتے اور ہمارے مقابلے میں کس کو ٹھہرنے کی طاقت ہے۔