سورة الفتح - آیت 7

وَلِلَّهِ جُنُودُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور اللہ ہی کے لئے آسمانوں اور زمین کے لشکر ہیں اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہاں دوبارہ اپنی طاقت، قوت اور قدرت کو اپنے بندوں کے دشمنوں سے انتقام لینے پر قادر ہونے کو ظاہر فرمایا کہ آسمانوں اور زمین کے لشکر سب اللہ ہی کے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ اپنی حکمت و مشیئت کے تحت ان کو جتنی چاہے مہلت دے دے۔ اور وہ عزیز و حکیم ہے۔