سورة الفتح - آیت 1
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
بیشک (اے نبی) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فتح مبین: مبین سے مراد کھلی صریح، صاف ظاہر ہے اور فتح سے مراد صلح حدیبیہ ہے۔ جس کی وجہ سے بڑی خیر و برکت حاصل ہوئی۔ لوگوں میں امن و امان قائم ہوا، مومن کافر میں بول چال شروع ہو گئی، جس سے مسلمانوں کو علم اور ایمان کو پھیلانے کا موقع ملا۔