سورة محمد - آیت 9
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے (١) پس اللہ تعالیٰ نے (بھی) ان کے اعمال ضائع کردیئے۔ (٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی یہ لوگ قرآن اور حدیث سے ناخوش ہیں نہ اس کی عزت و عظمت ان کے دل میں ہے اور نہ ان کا قصد و ارادہ اس کو تسلیم کر لینے کا ہے۔ پس ان کے جو اچھے کام تھے اللہ نے انھیں بھی غارت کر دیا اور عدم ایمان کی وجہ سے اللہ کے ہاں اجر و ثواب نہیں ملے گا۔