سورة الأحقاف - آیت 14
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ تو اہل جنت ہیں جو سدا اسی میں رہیں گے، ان اعمال کے بدلے جو وہ کیا کرتے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اور مزید خوشخبری یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جنت میں رہنے والے جنتی ہیں۔ ان کے پاکیزہ اعمال ہی ایسے تھے کہ ان پر اللہ رحیم و کریم کی رحمتیں برس رہی ہیں۔