سورة الجاثية - آیت 27
وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ يَوْمَئِذٍ يَخْسَرُ الْمُبْطِلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہل باطل بڑے نقصان میں پڑیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
آسمانوں اور زمینوں کا مالک و بادشاہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ اللہ کے، اس کی کتابوں کے اور اس کے رسولوں کے منکر قیامت کے روز گھاٹے میں رہیں گے۔