سورة الجاثية - آیت 4
وَفِي خَلْقِكُمْ وَمَا يَبُثُّ مِن دَابَّةٍ آيَاتٌ لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وہ پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
کائنات کی دوسری نشانی، انسان کی تخلیق کی اندرونی اور بیرونی ساخت: یعنی اگر انسان خود اپنے جسم کی اندرونی ساخت پر غور کرے تو اسے بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔ اس کے اعضاء کی بیرونی ساخت۔ اس کے اندر بے شمار خود کار مشینوں کا کام کرنا، تکلیف کی صورت میں خود طبیعت کا مقابلہ کرنا، پھر انسان کے اندر جو جو قوتیں، اور جو جو جذبات رکھ دئیے گئے ہیں ان میں سے کسی ایک بات پر غور کرنے سے انسان کو اللہ تعالیٰ کی قدرتوں کا اعتراف کیے بغیر کوئی چارہ نہیں ہوتا۔