سورة الدخان - آیت 40
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ مِيقَاتُهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقیناً فیصلے کا دن ان سب کا طے شدہ وقت ہے۔ (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ بھی کافروں کے مطالبہ کا جواب ہے۔ یعنی اس دن صرف تمہارے باپ دادا ہی زندہ نہیں ہوں گے تمہیں بھی ان کے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔ اس وقت مقررہ پر تم سب کو اکٹھا کر دیا جائے گا کوئی بھی باقی نہ رہے گا۔ تم سب ایک دوسرے کو پہنچانتے ہو گے مگر سب اپنی اپنی مصیبت میں گرفتار ہوں گے۔ جیسا کہ سورہ مومنوں (۱۰۱) میں ارشاد ہے: ﴿فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَا اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ﴾ ’’جب صور پھونک دیا جائے گا تو نہ تو کوئی نسب باقی رہے گا نہ پوچھ گچھ۔‘‘