سورة الدخان - آیت 25
كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ بہت سے باغات اور چشمے چھوڑ گئے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دریائے نیل کے دونوں طرف باغات اور کھیتوں کی کثرت تھی۔ عالی شان مکانات اور خوش حالی کے آثار تھے۔ بڑے امن چین کی زندگی گزار رہے تھے۔ لیکن مفرور ہو گئے تھے۔ اور آخر ساری نعمتیں یونہی چھوڑ کر تباہ کر دئیے گئے۔ مال و اولاد جاہ و مال، سلطنت و عزت ایک ہی رات میں چھوڑ گئے۔ اور گزشتہ کل کی طرح بے نشان کر دئیے گئے۔ ایسے ڈبوئے کہ ابھر نہ سکے۔ جہنم واصل ہو گئے۔