سورة الدخان - آیت 21
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا لِي فَاعْتَزِلُونِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہی رہو (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اگر تم میری دعوت قبول نہیں کرتے تو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو اور مجھے ایذا نہ پہنچاؤ۔ اور اس بات کے منتظر رہو۔ جب خود اللہ ہم میں تم میں فیصلہ کر دے۔