سورة الزخرف - آیت 87
وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَهُمْ لَيَقُولُنَّ اللَّهُ ۖ فَأَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً جواب دیں گے اللہ نے، پھر یہ کہاں الٹے جاتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مشرکین کی کم عقلی: یعنی اگر آپ ان سے پوچھیں کہ ان کا خالق کون ہے؟ تو یہ اقرار کریں گے کہ اللہ ہی ہے۔ افسوس کہ خالق اسی کو مان کر پھر عبادت دوسروں کی کرتے ہیں جو محض مجبور اور بالکل بے قدرت ہیں کبھی اپنی عقل کو کام میں نہیں لاتے کہ جب پیدا اسی نے کیا ہے تو ہم دوسروں کی عبادت کیوں کریں۔ جہالت، کند ذہنی اور بے وقوفی اتنی بڑھ گئی ہے کہ ایسی سیدھی بات مرتے دم تک سمجھ میں نہ آئی بلکہ سمجھانے سے بھی نہ سمجھا۔ تعجب ہے پھر مانتے ہوئے کیوں اندھے ہو جاتے ہو؟