سورة آل عمران - آیت 150
بَلِ اللَّهُ مَوْلَاكُمْ ۖ وَهُوَ خَيْرُ النَّاصِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ ہی بہترین مددگار ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مسلمانوں کا مولا اللہ ہے اور جس کا مولا اللہ ہو اس کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بات مسلمانوں کو اُحد کی شکست کے بعد بعض کفار کہہ رہے تھے کہ اپنے آبائی دین کی طرف لوٹ آؤ۔ ایسے میں مسلمانوں کو کہا گیا کہ کافروں کی اطاعت ہلاکت اور خسارے کا باعث ہے کامیابی اللہ کی اطاعت میں ہی ہے اور اس سے بہتر کوئی مددگار نہیں۔