سورة الزخرف - آیت 74
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک گنہگار لوگ عذاب دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گنہگار جہنم کے عذابوں میں ہمیشہ رہیں گے ایک ساعت بھی انھیں ان عذابوں میں کمی نہ ہو گی، نہ کوئی وقفہ ہی پڑے گا۔ تو وہ مایوس ہو جائیں گے۔