سورة الزخرف - آیت 52
أَمْ أَنَا خَيْرٌ مِّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ مَهِينٌ وَلَا يَكَادُ يُبِينُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بلکہ میں بہتر ہوں بہ نسبت اس کے جو بے توقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لکنت کی طرف اشارہ ہے۔ کہ موسیٰ تو صاف بولنا بھی نہیں جانتا۔ وہ اپنا مافی الضمیر ادا نہیں کر سکتا۔ تمہیں کچھ تو سوچ بچار سے کام لینا چاہیے۔