سورة الزخرف - آیت 50

فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ إِذَا هُمْ يَنكُثُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر جب ہم نے وہ عذاب ان سے ہٹا لیا انہوں نے اسی وقت اپنا قول و اقرار توڑ دیا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی وہ ہر بار عہد شکنی کر کے اپنے جرم کو سخت سے سخت تر بناتے چلے گئے۔ اسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھیں اپنے جرائم کی مناسبت سے کس قدر سخت سزا ملنے والی تھی۔