سورة الزخرف - آیت 43
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِي أُوحِيَ إِلَيْكَ ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوط تھامے رہیں (١) بیشک آپ راہ راست پر ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فکر چھوڑ دیجیے کہ ان مشرکوں پر اللہ کا عذاب کب نازل ہوتا ہے۔ نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فکر کریں کہ اسلام کو غلبہ کب نصیب ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطمینان کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ٹھیک راہ پر جا رہے ہیں۔ بس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنا کیجیے کہ آپ کو اللہ کی طرف سے ساتھ کے ساتھ جو ہدایات مل رہی ہیں۔ ٹھیک اس کے مطابق عمل کرتے جائیے اور یہ بات اللہ پر چھوڑ دیجیے کہ وہ کب باطل کا سر کچلتا ہے اور کب حق کو غلبہ نصیب ہوتا ہے۔