سورة الزخرف - آیت 37

وَإِنَّهُمْ لَيَصُدُّونَهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُم مُّهْتَدُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور وہ انہیں راہ سے روکتے ہیں اور یہ اسی خیال میں رہتے ہیں کہ یہ ہدایت یافتہ ہیں (١)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

غافل لوگوں پر شیطان اپنا قابو کر لیتا ہے اور انھیں اللہ کی راہ سے روکتا ہے۔ اور ان کے دل میں یہ خیال جما دیتا ہے کہ ان کی روش بہت اچھی ہے بالکل صحیح دین پر ہیں یا کافر شیطانوں کے بارے میں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ٹھیک ہیں اور ان کی اطاعت کرتے رہتے ہیں۔ (فتح القدیر)