سورة الزخرف - آیت 36

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جو شخص رحمٰن کی یاد سے غفلت کرے (١) ہم اس پر شیطان مقرر کردیتے ہیں وہی اس کا ساتھی رہتا ہے (٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ومن یعش: اور جو رحمٰن کے ذکر سے آنکھیں بند کر لے۔ عربی میں آنکھ کی بینائی کو عَشی فی العین (یعنی بینائی کی کمی) کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص اللہ کے یہاں سے آئی ہوئی نصیحت یا قرآن سے عمداً بے نیاز رہنا چاہتا ہے اس پر ایک شیطان خصوصی طور پر مسلط کر دیا جاتا ہے۔ جو ہر وقت اس کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کے دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ اور اللہ کی یاد سے غافل کیے رکھتا ہے حتیٰ کہ اسے دوزخ تک پہنچا کر چھوڑتا ہے۔