سورة غافر - آیت 4

مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں (١) جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے (٢)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حق کے ظاہر ہو چکنے کےبعد اسے نہ ماننا اور اس میں نقصانات پیدا کرنے کی کوشش کرنا کافروں کا ہی کام ہے۔ یہ لوگ اگر مال دار اور صاحب عزت ہوں تو آپ کسی دھوکے میں نہ پڑ جانا کہ اگر یہ اللہ کے نزدیک برے ہوتے تو اللہ انھیں اپنی یہ نعمتیں کیوں عطا کرتا۔ شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو کسی دھوکے میں نہ ڈال دے یہ تو کچھ یونہی سا فائدہ ہے ۔ آخری انجام تو ان کا جہنم ہے جو بد ترین جگہ ہے۔