سورة الزمر - آیت 60
وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ تَرَى الَّذِينَ كَذَبُوا عَلَى اللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جن لوگوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ قیامت کے دن ان کے چہرے سیاہ ہوگئے ہوں گے (١) کیا تکبر کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم نہیں۔ (٢)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مشرکین کے چہرے سیاہ ہو جائیں گے: قیامت کے دن دو طرح کےلوگ ہوں گے کالے منہ والے اور نورانی چہرے والے، اللہ کے شریک ٹھہرانے والوں، اور اس کی اولاد مقرر کرنے والوں کے ان کے جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے چہرے کالے ہوں گے۔ یہ جہنم میں جھونک دئیے جائیں گے جہاں بڑی ذلت کے ساتھ سخت اور بد ترین سزائیں بھگتیں گے۔ تکبر کرنے والے جہنم کے جیل خانے میں بند کر دئیے جائیں گے۔