سورة الزمر - آیت 59
بَلَىٰ قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہاں (ہاں) بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچ چکی تھیں جنہیں تو نے جھٹلایا اور غرور تکبر کیا اور تو تھا ہی کافروں میں (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جب گنہگار دنیا کی طرف لوٹنے کی آرزو کریں گے اور اللہ کی آیتوں کی تصدیق نہ کرنے کی حسرت کریں گے اور اللہ کے رسولوں کو نہ ماننے پر کڑھنے لگیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔ کہ اب ندامت لا حاصل اور پچھتاوا بے سود۔ دنیا میں میں تو اپنی آیتیں اتار چکا تھا۔ لیکن تو انہیں جھٹلاتا رہا۔ اور ان کی تابعداری سے تکبر کرتا رہا۔ ان کا منکر رہا۔ کفر اختیار کیا۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا۔