سورة الزمر - آیت 58

أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى الْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِي كَرَّةً فَأَكُونَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہوجاتا تو میں بھی نیکوکاروں میں ہوجاتا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ایک حدیث میں وارد ہے کہ ہر جہنمی کو اس کی جنت کی جگہ دکھائی جاتی ہے۔ اس وقت وہ کہتا ہے کاش کہ اللہ مجھے ہدایت دیتا یہ اس لیے کہ اسے حسرت و افسوس ہو۔ اور اسی طرح ہر جنتی کو اس کی جہنم کی جگہ دکھائی جاتی ہے۔ اس وقت وہ کہتا ہے کہ اگر اللہ مجھے ہدایت نہ دیتا تو میں جنت میں نہ آ سکتا یہ اس لیے کہ وہ شکر اور احسان کے ماننے میں اور بڑھ جائے۔ (مسند احمد: ۲/ ۵۱۲)