سورة ص - آیت 65

قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ ۖ وَمَا مِنْ إِلَٰهٍ إِلَّا اللَّهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے والا ہوں (١) اور بجز اللہ واحد غالب کے کوئی لائق عبادت نہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیتا ہے کہ کافروں سے کہہ دو کہ میری نسبت تمہارے خیالات محض غلط ہیں۔ میں تو تمہیں ڈر کی خبر پہنچانے والا ہوں۔ اللہ وحدہ لا شریک کے سوا کوئی قابل پرستش نہیں، وہ اکیلا ہے۔ وہ ہر چیز پر غالب ہے۔