سورة ص - آیت 55

هَٰذَا ۚ وَإِنَّ لِلطَّاغِينَ لَشَرَّ مَآبٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ تو ہوئی جزا، (١) (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے (٢) بڑی بری جگہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اہل نار کے احوال: اوپر پرہیز گاروں کا انجام بیان ہوا ہے۔ یہاں بُروں کا حال بیان ہو رہا ہے جو اللہ کی نہیں مانتے تھے نبی کی نافرمانی کرتے تھے۔ ان کے لوٹنے کی جگہ بہت بری ہے اور وہ جہنم ہے جس میں یہ داخل ہوں گے اور چاروں طرف سے انہیں آتش دوزخ گھیر لے گی۔ یہ نہایت ہی برا بچھونا ہے۔