سورة ص - آیت 38

وَآخَرِينَ مُقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور دوسرے جنات کو بھی جو زنجیروں میں جکڑے رہتے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اور جو جن آپ علیہ السلام کے حکم سے سرتابی کرتے یا شرارتیں کر کے کاموں میں رکاوٹ ڈالتے یا دوسروں کو تنگ کرتے تھے انھیں آپ زنجیروں میں جکڑ کر قید خانہ میں ڈال دیتے تھے۔