سورة ص - آیت 12
كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ وَعَادٌ وَفِرْعَوْنُ ذُو الْأَوْتَادِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون (١) نے جھٹلایا تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گذشتہ مغرور قوموں کا انجام: ان سب کے واقعات کئی مرتبہ بیان ہو چکے ہیں کہ کس طرح ان پر ان کے گناہوں کی وجہ سے اللہ کے عذاب ٹوٹ پڑے۔ یہی وہ جماعتیں ہیں جو مال و دولت اور اولاد میں، قوت و طاقت میں، زور و زر میں تمہارے زمانہ کے ان کٹر کافروں سے بہت بڑھی ہوئی تھیں لیکن امر الٰہی کے آ چکنے کے بعد انھیں کوئی چیز کام نہ آئی پھر ان کی تباہی کی وجہ بھی بیان فرمائی کہ یہ ہمارے رسولوں کے دشمن تھے۔ انھیں جھوٹا کہتے تھے۔ انھیں صرف صور کا انتظار ہے۔ اور اس میں بھی کوئی دیر نہیں پس وہ ایک آواز ہو گی کہ جس کے کان میں پڑی وہ وہیں بے ہوش و بے جان ہوگیا۔