سورة ص - آیت 5

أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا اس نے اتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کردیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر تعجب کے ساتھ ہی اللہ کی وحدانیت پر بھی انھیں تعجب معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ اور سنو! اتنے سارے معبودوں کے بدلے یہ تو کہتا ہے کہ اللہ ایک ہے۔ اور اس کا کوئی کسی طرح کا شریک ہی نہیں۔ اس طرح عبادت اور نذر و نیاز کا مستحق بھی صرف وہی ہے۔