سورة ص - آیت 3

كَمْ أَهْلَكْنَا مِن قَبْلِهِم مِّن قَرْنٍ فَنَادَوا وَّلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباہ کر ڈالا (١) انہوں نے ہرچند چیخ پکار کی لیکن وہ وقت چھٹکارے کا نہ تھا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سابقہ اقوام نے بھی کفر و تکذیب کی جس کی وجہ سے برے انجام سے دو چار ہوئے یہ لوگ اپنے سے پہلے اور اپنے جیسے لوگوں کے انجام پر نظر ڈالیں تو اپنے انجام سے ڈریں۔ اگلی امتیں اسی جرم میں ہم نے تہ و بالا کر دیں عذاب آنے کے بعد تو بڑے روئے پیٹے، خوب آہ و زاری کی لیکن اس وقت کی تمام باتیں بے سود۔ جیسے سورہ انبیا (۱۲) میں فرمایا: ﴿فَلَمَّا اَحَسُّوْا بَاْسَنَا اِذَا هُمْ مِّنْهَا يَرْكُضُوْنَ﴾ ’’ہمارے عذابوں کو معلوم کر کے ان سے بچنا اور بھاگنا چاہا لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘