سورة ص - آیت 1
ص ۚ وَالْقُرْآنِ ذِي الذِّكْرِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ص! اس نصیحت والے قرآن کی قسم (١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہاں قرآن کی قسم کھائی اور اسے پندو نصیحت کرنے والا فرمایا کہ جس میں تمہارے لیے ہر قسم کی نصیحت اور ایسی باتیں موجود ہیں جن سے تمھاری دنیا بھی سنور جائے اور آخرت بھی۔ بعض نے ’’ذِي الذِّكْرِ‘‘ کا ترجمہ شان اور مرتبہ والا سے کیا ہے۔ امام ابن کثیر فرماتے ہیں دونوں معنی صحیح ہیں۔ اس لیے کہ قرآن عظمت و شان کا حامل بھی ہے اور اہل ایمان کے لیے تقویٰ اور درس عبرت بھی۔ اس قسم کا جواب محذوف ہے۔ کہ بات اس طرح نہیں ہے۔ جس طرح کفار مکہ کہتے ہیں کہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) ساحر، شاعر یا کاذب ہیں بلکہ وہ اللہ کے سچے رسول ہیں جن پر یہ ذی شان قرآن نازل ہوا۔