سورة الصافات - آیت 180

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ مشرکین کے بہتانات سے مبرا ہے: اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں اور نقائص سے پاک ہے جو مشرکین اللہ کے لیے بیان کرتے ہیں۔ مثلاً اس کی اولاد ہے یا اس کا کوئی شریک ہے۔ یہ کوتاہیاں بندوں کے اندر ہیں۔ اور اولاد اور شریکوں کے ضرورت مند بھی وہی ہیں۔ اللہ ان سب باتوں سے بہت بلند اور پاک ہے۔ کیوں کہ وہ کسی کا محتاج ہی نہیں ہے کہ اسے اولاد کی یا کسی شریک کی ضرورت پیش آئے۔ سب تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے: یہ بندوں کو سمجھایا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر احسان کیا ہے پیغمبر بھیجے، کتابیں نازل کیں، اور پیغمبروں نے تمہیں اللہ کا پیغام پہنچایا۔ اس لیے تم اللہ کا شکر ادا کرو۔ کہ ہر طرح کی اچھی صفات، خوبیاں اور تعریف کی مستحق صرف اللہ کی ذات ہے۔ کیوں کہ وہی تمام کائنات کا پروردگار ہے۔ الحمد للہ سورۂ صافات کی تفسیر مکمل ہوئی۔