سورة الصافات - آیت 161

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل)۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی اے مشرکین عرب! تم اور تمہارے معبودان باطل کسی کو گمراہ کرنے پر قادر نہیں ہیں۔ سوائے ان کے جو اللہ کے علم میں پہلے ہی جہنمی ہیں۔ اور اسی وجہ سے وہ کفر و شرک پر مصر ہیں۔