سورة الصافات - آیت 153
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تم کیسا فیصلہ کرتے ہو: یعنی عقل تو اس عقیدے کی صحت کو تسلیم نہیں کرتی کہ اللہ کی اولاد ہے اور وہ بھی مونث، چلو کوئی نقلی دلیل ہی دکھا دو۔ کوئی کتاب جو اللہ نے اتاری ہو اس میں اللہ کی اولاد کا اعتراف یا حوالہ ہو؟