سورة الصافات - آیت 147
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کو اپنی قوم کے پاس جانے کا حکم دیا۔ جس سے آپ بھاگ کر آئے تھے ان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی۔ انھوں نے جس آہ و ذاری سے توبہ کی تھی اللہ نے ان کی توبہ قبول کر کے ان سے عذاب کو ٹال دیا تھا۔ وہ سیدنا یونس علیہ السلام کو تلاش کرتے رہے مگر وہ کہیں نہ ملے۔