سورة الصافات - آیت 139
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ابق کا لفظ بالخصوص ایک غلام کا اپنے آقا کے ہاں سے بھاگ کھڑا ہونے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ حضرت یونس علیہ السلام بھی بغیر اللہ کے حکم کے اپنی قوم کے لوگوں سے بھاگ آئے تھے۔ اس لیے یہ لفظ استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں لطیف اشارہ یہ ہے کہ ہر شخص حتیٰ کہ ہر نبی بھی اپنے پروردگار کا ہمہ وقتی غلام اور بندہ ہوتا ہے۔