سورة الصافات - آیت 73
فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی عبرت ناک انجام سے صرف وہ محفوظ رہے جن کو اللہ نے ایمان و توحید کی توفیق سے نواز کر بچا لیا (مخلصین) وہ لوگ جو عذاب سے بچے رہے اور (منذرین) تباہ ہونے والی قوموں کے اجمالی ذکر کے بعد اب چند (منذرین) پیغمبروں کا تفصیلی ذکر ہے۔