سورة الصافات - آیت 38

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزہ) چکھنے والے ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ تمام لوگوں سے خطاب کر کے فرما رہا ہے کہ تم المناک عذاب چکھنے والے ہو۔ اور ساتھ ہی وضاحت کر دی جائے گی کہ یہ ظلم نہیں ہے بلکہ عین عدل ہے کیوں کہ یہ سب تمہارے عملوں کا بدلہ ہے۔