سورة يس - آیت 73
وَلَهُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ ۖ أَفَلَا يَشْكُرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
انہیں ان میں سے اور بھی بہت سے فائدے ہیں (١) اور پینے کی چیزیں۔ کیا پھر (بھی) یہ شکر ادا نہیں کریں گے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
شکر ادا نہیں کرتے: یعنی یہ سب احسانات تو اللہ تعالیٰ نے انسان پر کیے ہیں یہ ساری نعمتیں جن سے یہ فائدہ اٹھاتے ہیں سب اللہ کی پیدا کردہ ہیں۔ لیکن بجائے اس کے کہ یہ اللہ کی ان نعمتوں پر اس کا شکر ادا کریں۔ صرف اسی کی عبادت کریں۔ اور اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کریں۔ یہ غیروں سے اُمیدیں وابستہ کرتے اور انھیں معبود بناتے ہیں۔