سورة يس - آیت 62
وَلَقَدْ أَضَلَّ مِنكُمْ جِبِلًّا كَثِيرًا ۖ أَفَلَمْ تَكُونُوا تَعْقِلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شیطان نے تم میں سے بہت ساری مخلوق کو بہکا دیا۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے (١)۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
شیطان نے تم میں سے بے شمار لوگوں کو بہکا دیا۔ اور صحیح راہ سے ہٹا دیا تم میں اتنی بھی عقل نہ تھی کہ تم اس کا فیصلہ کر سکتے کہ رحمان کی مانیں یا شیطان کی؟ میں تمہارا رب ہوں، میں ہی تمہیں روزی دیتا ہوں اور میں ہی تمھاری رات دن حفاظت کرتا ہوں۔ لہٰذا تمہیں میری نافرمانی نہیں کرنی چاہیے لیکن اس پر بھی تم نے مجھ رب رحمان کی نافرمانی کی اور شیطان کی فرمانبرداری کی ۔ اے عہد فراموش مجرمو! تم نے اپنی عقل سے کچھ بھی کام نہ لیا ۔