سورة يس - آیت 1

س

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یٰسِین (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یٰسٓ: یہ دو حروف مقطعات ہیں۔ تا ہم اس کے پہلے لفظ ’’یا‘‘ سے جو حرف ندا ہے۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ صرف ندا اور منادی سے مل کر ایک جملہ بن رہا ہے۔ اسی لیے اکثر مفسرین نے اس کا ترجمہ۔ اے شخص، اے مرد یا اے انسان سے کیا ہے۔ اور اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔