سورة سبأ - آیت 48

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُيُوبِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کہہ دیجئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وہ ہر غیب کا جاننے والا ہے (١)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی وہ حق کے ساتھ گفتگو فرماتا، اپنے رسولوں پر جبرائیل کے ذریعے وحی نازل فرماتا اور ان کے ذریعے سے لوگوں کے لیے حق واضح فرماتا ہے۔ اس پر آسمان و زمین کی کوئی چیز مخفی نہیں۔ (ابن کثیر)